3 نومبر، 2025، 3:41 PM

حزب اللہ کے حملوں کے اثرات برقرار، اسرائیل کا بہت مہنگا منصوبہ منصوبہ تعطل کا شکار

حزب اللہ کے حملوں کے اثرات برقرار، اسرائیل کا بہت مہنگا منصوبہ منصوبہ تعطل کا شکار

حزب اللہ کے کامیاب حملوں کے بعد اسرائیل نے الجلیل سلفی کی نگرانی کے لیے نصب مہنگے جاسوسی نظام ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر سینکڑوں ملین شیکل خرچ کیے گئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی چینل کے نامہ نگار نے اعتراف کیا ہے کہ صہیونی فضائیہ نے تل شمایم نام کا مہنگا جاسوسی نظام جو الجلیل سلفی کے علاقے کی نگرانی کے لیے تعینات کیا گیا تھا، حزب اللہ کی کامیاب حملوں کے ڈیڑھ سال بعد ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق، اس جاسوسی نظام کو، جو صہیونی حکومت کو کروز میزائلوں اور ڈرونز کی نگرانی میں مدد فراہم کرتا تھا اور جس کی لاگت سینکڑوں ملین شیکل(صہیونی کرنسی) تک پہنچتی تھی، اب روک دیا گیا ہے۔

مزید یہ کہ اس منصوبے میں کام کرنے والے فوجی اہلکاروں کو صہیونی فضائیہ کے دیگر یونٹوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ کے جنگجوؤں نے فلسطینی مزاحمتی فورسز کی حمایت میں کی جانے والی کارروائیوں کے دوران صہیونی حکومت کے جاسوسی ٹاورز اور سسٹمز کو کئی بار نشانہ بنایا۔

News ID 1936278

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha